9
ٹانڈہ میں 10 سالہ بچی پر خاتون کا بہیمانہ تشدد، ستون کیساتھ باندھ دیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
گجرات، نئی آبادی ٹانڈہ میں امجد علی کی 10 سالہ بچی دکان پر چیز لینے گئی جہاں دکاندار عبد الرحمن کی ہمشیرہ بشریٰ بی بی نے بچی کو گھر میں ستون سے باندھ کر تشدد کیا۔
بشریٰ بی بی نے بچی پر تشدد کے بعد اسکی تصویر واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا دی۔
یاد رہے کہ ضلع گجرات میں ایسے واقعات کے باعث جرائم کی شرح میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، عوام کی جانب سے پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کو مینٹین کیا جائے تاکہ جرائم کی شرح میں کمی ہوسکے۔