نوابزادہ طاہر الملک اور چوہدری علی وڑائچ کی عابد رضا کوٹلہ سے ملاقات، علاقائی سیاست اور عوامی مسائل پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سیاسی رہنما نوابزادہ طاہر الملک اور چوہدری علی وڑائچ نے سینئر سیاستدان عابد رضا کوٹلہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیاست اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا اصل رشتہ اپنے لوگوں کے ساتھ دکھ درد میں شریک ہونے اور عملی اقدامات کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کرنے سے مضبوط ہوتا ہے۔

latest urdu news

ملاقات میں گجرات کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter