بدھ, 7 مئی , 2025

راولپنڈی کی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ: راولپنڈی کی رہائشی ایک خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر لالہ موسیٰ بلوایا گیا، جہاں دو ملزمان نے اسے اغواء کر کے ایک ویران ڈیرے پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دونوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 29 اپریل کو متاثرہ خاتون نے تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں درخواست جمع کروائی، جس میں بتایا گیا کہ اسے کام دلوانے کے بہانے لالہ موسیٰ بلایا گیا۔ خاتون کے مطابق، دو نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر اسے موضع گجو کے ایک ڈیرے پر لے گئے، جہاں باری باری اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی نگرانی میں ایس ایچ او مہر محمد عتیق، ایس آئی علی بہادر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور چند دنوں میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں اور سماجی کارکنوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کے گھناؤنے جرم کی جرات نہ کرے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter