گجرات میں چینی کے نرخ مقرر، ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت شوگر ڈیلرز کے ساتھ اہم اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع گجرات میں چینی کی قیمتوں کے تعین اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شوگر ہول سیلرز، ریٹیل فروش، اور متعلقہ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول اور ضلع بھر کے شوگر ڈیلرز نے شرکت کی۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ چینی کی فروخت صرف سرکاری طور پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق کی جائے۔ سرکاری نرخ درج ذیل طے کیے گئے ہیں:

  • 15 جولائی سے: 173 روپے فی کلو
  • 15 اگست سے: 175 روپے فی کلو
  • 15 ستمبر سے: 177 روپے فی کلو
  • 15 اکتوبر سے: 179 روپے فی کلو

انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ہر فروش گاہ پر نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں ہونا چاہیے تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہو اور منافع خوری کی روک تھام کی جا سکے۔

مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور نائب تحصیلداروں کو احکامات جاری کیے کہ وہ باقاعدگی سے مارکیٹ کا دورہ کریں اور چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter