گجرات میں ایس ایچ او رحمانیہ عابد گجر پر ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام، مدعی کے مطابق رائفل برآمد نہ کرنے پر ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گجرات: مدعی مقدمہ نصیر احمد ولد جلال دین کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ عابد گجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ وہ مقدمہ نمبر 403/25 کا مدعی ہے اور جب وہ تھانے گیا تو کانسٹیبل علی رضا نے کہا کہ ’’میں آپ کی 2 لاکھ میں ایس ایچ او سے ڈیل کروا دیتا ہوں‘‘، بعدازاں کانسٹیبل نے اس کی ملاقات ایس ایچ او عابد گجر سے کروائی اور ڈیڑھ لاکھ روپے میں ڈیل طے پائی۔
نصیر احمد نے الزام لگایا کہ اس نے اپنے ساتھی ریاض احمد کی موجودگی میں ایس ایچ او کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیے اور کہا کہ ملزم یاسر کی گاڑی سے رائفل بھی برآمد کریں، تاہم ایس ایچ او نے صرف خالی گاڑی کو تھانے بند کیا اور رائفل برآمد نہ کی۔
مدعی کی شکایت پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے ایس ایچ او عابد گجر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔
علاقے کے مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرز پر تمام درخواستوں پر مقدمات درج کیے جانے لگے تو ضلع گجرات کے تمام ایس ایچ اوز جیل میں ہوں گے۔