شہباز پور روڈ پرسیلاب کی نظر ہونے والے2 بچوں کی نماز جنازہ ادا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلالپور جٹاں کے علاقے شہباز پور روڈ پر سیلابی پانی نے دو معصوم جانیں نگل لیں۔

دریائے چناب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں تین کمسن بچے سیلانی پانی میں ڈوب گئے، جن میں سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کو مقامی افراد نے بہ حفاظت نکال لیا۔

latest urdu news

واقعے کے مطابق 9 سالہ سمیع اللہ ولد ناصر اقبال اور 8 سالہ عبدالرؤف ولد ظفر اقبال پانی کی تیز موجوں کی نذر ہو گئے۔

اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشیں نکالیں۔ واقعے پر علاقے میں شدید غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ بچوں کے اہل خانہ شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث نہ صرف مالی نقصان ہوا ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی جاری ہے۔

گجرات میں دریائے چناب کا بند ٹوٹنے سے دو بچے جاں بحق، درجنوں افراد پھنس گئے

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیموں اور حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ایسے مزید افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter