وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کا گجرات کا دورہ، سیکیورٹی پر اظہارِ اطمینان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری شافع حسین نے محرم الحرام انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گجرات کا دورہ کیا، کنٹرول رومز، جلوس روٹس کا معائنہ اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔

گجرات، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، صفائی، شہری سہولیات اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع گجرات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول رومز کا معائنہ کیا اور مانیٹرنگ کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

latest urdu news

صوبائی وزیر نے محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود افسران سے براہِ راست سیکیورٹی، سبیل اسٹیشنز، صفائی و نظم و ضبط کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ، ڈی سی گجرات نوید احمد، ڈی پی او مہر محمد ریاض ناز اور دیگر ضلعی افسران شریک ہوئے۔ ڈی سی اور ڈی پی او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال ہیں، جبکہ صفائی، سبیل اسٹیشنز اور ہنگامی رسپانس ٹیمیں بھی متحرک کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں سی سی ڈی پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو ‘چیتا’ ہلاک

وزیر صنعت نے ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری طرح الرٹ ہے، تمام اداروں کو چاہیے کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت مہیا کریں تاکہ یہ ایام پُرامن انداز میں مکمل ہوں۔

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے مواقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے مکمل الرٹ ہوتے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی گجرات میں سیکیورٹی اور سہولیات کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter