51
لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے چک پیرانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ریلوے ڈپو پر تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق متوفی گارڈ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اچانک ریلوے لائن عبور کرتے وقت تیز رفتار ٹرین کی لپیٹ میں آ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گارڈ کو موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ حادثاتی لگتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
لالہ موسیٰ سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر بچہ شدید زخمی، عزیز بھٹی ہسپتال گجرات منتقل
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی گئی ہے۔