سرائے عالمگیر میں ڈکیتی، ڈاکو 12 لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر: شہر کے علاقے محلہ حاجی بدرالدین میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو ایک گھر سے 12 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلحہ بردار تین ڈاکوؤں نے شہری کے گھر میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو گھر کی تلاشی لینے کے بعد 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں، اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter