گجرات میں پتنگ فروشی کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی حدود میں ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 120 پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر کی گئی، جبکہ نگرانی ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن نے کی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر راحیل عارف اور اے ایس آئی عبدالرشید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم گل خان ولد اکبر خان، سکنہ غلنئی (مہمند ایجنسی) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
گجرات: تھانہ بولانی کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے 120 پتنگیں برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
