سرائے عالمگیر: خاتون کے گھر سے 5 لاکھ مالیت کے زیورات و نقدی چوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر میں خاتون شازیہ اشفاق کے گھر سے نامعلوم چور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

گجرات، سٹی ایریا سرائے عالمگیر میں چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم چور ایک گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کا نقصان کر گئے۔ عالمگیر کی رہائشی خاتون شازیہ اشفاق کے گھر سے چور 5 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر کے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

اہلِ خانہ کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کچھ وقت کے لیے گھر سے باہر تھے، واپس آ کر دیکھا تو سامان بکھرا ہوا تھا اور زیورات و نقدی غائب تھی۔

پولیس سٹی سرائے عالمگیر نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سرائے عالمگیر میں گزشتہ چند ماہ کے دوران گھریلو چوریوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی محلوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter