6
سرائے عالمگیر :پولیس نے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او سرائے عالمگیر افضال بیگ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان منڈی بہاؤالدین، سرائے عالمگیر اور ڈنگہ کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔
ایس ایچ او افضال بیگ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے۔
