26 ارب کا سیورج منصوبہ جدید گجرات کی بنیاد ہے: چوہدری سالک حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ گجرات میں 26 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا سیورج منصوبہ ایک جدید، صاف اور روشن گجرات کی ضمانت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے شہر کو نکاسیٔ آب کے دیرینہ اور اذیت ناک مسائل سے مستقل نجات ملے گی۔

latest urdu news

اسلام آباد میں گجرات سے آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وہ چوہدری شافع حسین کے ساتھ مل کر گجرات کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بلا امتیاز کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ گجرات میں سیورج کا میگا منصوبہ آئندہ سال باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا، جس سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں نکاسیٔ آب کا نظام بہتر ہوگا اور ماحولیاتی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ گجرات کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ جنوری میں گجرات میں الیکٹرک بس سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے شہر اور گرد و نواح کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں افراد کو سستی، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی۔

سیورج کے مسائل کے حل کے لیے ورلڈ بینک کی ٹیم گجرات پہنچ گئی

انہوں نے این 64 کے تحت دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ آئندہ سال تک گجرات شہر کو زیادہ تر مسائل سے پاک بنا دیا جائے گا اور ترقی کا یہ سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter