کوٹ موجدین کے قریب راہزنی، لنگے کے رہائشی سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے چھین لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، تھانہ کنجاہ میں مقدمہ درج، تفتیش جاری

گجرات کے علاقے کوٹ موجدین کے قریب پیش آنے والے ایک سنگین واقعے میں لنگے گاؤں کے رہائشی شہری ظہیر عباس کو مسلح ڈاکوؤں نے نشانہ بنا ڈالا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ظہیر عباس کسی ذاتی کام کے سلسلے میں موجدین کے قریب موجود تھا کہ اچانک ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 2 لاکھ 45 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ کنجاہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گجرات اور اس کے گرد و نواح میں حالیہ دنوں میں راہزنی اور لوٹ مار کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر آپریشن کرتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter