جمعرات, 12 جون , 2025

دیونہ منڈی:مسلح ڈاکو گجرات کے شہری سے 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راستہ روک کر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

گجرات کے نواحی علاقے دیونہ منڈی کے قریب پیش آنے والی ایک واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شہری کو لوٹ لیا۔ متاثرہ شخص، جو گجرات کا رہائشی ہے، دیونہ منڈی کے راستے سے گزر رہا تھا کہ اچانک چند مسلح افراد نے ناکہ لگا کر اسے روکا اور اس سے 50 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

latest urdu news

واردات کے فوراً بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس تھانہ رحمانیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں گجرات اور مضافات میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter