گجرات: ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں جاری، شہری عدم تحفظ کا شکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگنے لگے۔

محلہ چاہ ترنگ میں واقعہ پیش آیا جہاں شادی وال کے رہائشی محمد کامران سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

latest urdu news

دوسری جانب محلہ کالوپورہ میں ایک اور واردات میں محنت کش محمد اعظم کا رکشہ نامعلوم چور لے اڑے۔ رکشے کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter