107
گجرات کے تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ماموں اور بھانجے کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ کے قریب ایک خطرناک واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ماموں اور بھانجے کو لوٹ لیا۔ یہ واقعہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقے گرینڈ سٹی کے قریب پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق، ڈاکوؤں نے اچانک حملہ کرتے ہوئے کریالہ کے رہائشی ماموں اور ان کے بھانجے کو گھیر کر لوٹ لیا۔
مقامی لوگ اور اہل علاقہ اس واردات سے خوفزدہ ہیں اور پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔