تھانے کے سامنے محنت کش سے لوٹ مار، چھریوں کے وار سے زخمی کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلالپور جٹاں میں تھانہ صدر کے سامنے نامعلوم ڈاکو محنت کش سے 20 ہزار چھین کر فرار، مزاحمت پر چھری سے زخمی کردیا گیا۔

گجرات کے شہر جلالپور جٹاں میں تھانہ صدر کے عین سامنے ڈکیتی کی واردات نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

latest urdu news

گزشتہ روز نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ایک محنت کش کو گن پوائنٹ پر روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی 20 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

مزاحمت پر ملزمان نے چھری کے وار سے متاثرہ شخص کو زخمی کردیا، جس کے باعث موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے بالکل سامنے پیش آیا جس سے علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔

گجرات: خوجیانوالی اسپتال کوارٹر سے لاکھوں کا سامان چوری

مقامی شہریوں نے اس واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تھانے کے سامنے لوگ محفوظ نہیں تو دور دراز علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ عوام نے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ عوام میں بڑھتے ہوئے خوف کا خاتمہ ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter