بھابھی سے رنجش: دیور کی فائرنگ سے ثالث جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیور کی فائرنگ سے ثالث جاں بحق، صلح کی کوشش ناکام

سرائے عالمگیر،رشتہ داروں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش جان لیوا ثابت ہوئی۔

latest urdu news

ڈنگہ میں صلح صفائی کے بعد واپس روانہ ہونے والے نوید کو ملزمان نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، وسیم کی ہمشیرہ کا خاوند 11 سال قبل وفات پا گیا تھا، شوہر کی وفات کے بعد اس کی ازدواجی زندگی مسلسل تنازعات کا شکار رہی اور سسرالی رشتہ داروں سے جھگڑے جاری تھے۔

نوید نے جھگڑا ختم کرانے کے لیے وسیم اور دیگر کے ہمراہ ڈنگہ جا کر صلح صفائی کی کوشش کی، واپسی پر، جب وہ پانی پینے کے لیے رکے تو اس کی ہمشیرہ کے دیور اور عبدالمنّاف سمیت دیگر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے۔

عبدالمنّاف نے للکار کر کہا کہ آج ہم تمہیں مزہ چکھائیں گےاور اسی دوران نوید پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی، نوید شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پرتحصیل ہسپتال ڈنگہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس تفتیش جاری، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم واقعے میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی جاری ہے اور جلد پیش رفت کی توقع ہے، جب کہ ڈنگہ میں پیزا ڈلیوری بوائے پر ڈکیتی کا حالیہ واقعہ بھی اس علاقے میں بڑھتے جرائم کی نشاندہی کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter