گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے: چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری شافع حسین سے گجرات کے صنعتکاروں کے نمائندہ وفد نے پیسک ہاؤس لاہور میں ملاقات 

latest urdu news

جس میں گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ اور سمال انڈسٹریل زون سے متعلقہ ترقیاتی امور اور مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وفد نے نشاندہی کی کہ 58 سال قبل قائم ہونے والی 71 ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 1 کو پرانی نکاسی آب کی لائنوں، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صنعتی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور نئی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی اشد ضرورت ہے۔

وفد میں شامل نمایاں صنعتکاروں میں حاجی اعظم رحمانی، ملک اظہار، حافظ قمر نوید، حاجی اسلم، غیاث الدین پال، چوہدری امتیاز، حاجی منشا، حاجی حبیب اللہ، حاجی اقبال، حاجی ارشد، حاجی زاہد، علی ارشد، عامر نعمان، قمر بشیر اور فراز احمد شامل تھے، جبکہ اس موقع پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ایم ڈی سائرہ عمر اور پیسک کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

چوہدری شافع حسین  نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گجرات سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے تمام ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 15 سال سے حل طلب مسائل کو صرف چند ماہ میں مکمل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 1 کو ایک ماڈل انڈسٹریل ایریا بنایا جائے گا اور فیز 2 کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جائے گا۔

وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ نئی صنعتوں کے قیام سے نہ صرف معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ کا جلد دورہ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شجرکاری مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter