خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کا گجرات کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر خاتون محتسب پنجاب محترمہ نبیلہ حکیم علی خان نے گجرات کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سرکاری دفاتر اور اداروں میں خواتین کے تحفظ اور انسدادِ ہراسانی قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ محتسب سید سبطِ حسن، پی ایس حافظ فاروق انور، ضلعی آفیسر اطلاعات عثمان سندھو، لاء آفیسر سبحان سرور اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

latest urdu news

دورے کی تفصیلات:

  • سوشل ویلفیئر آفس گجرات اور
  • عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں سرپرائز وزٹ کیا گیا۔
  • خاتون محتسب نے افسران و عملے کی حاضری، انسدادِ ہراسانی کمیٹیوں کی تشکیل، نوٹیفکیشنز کی دستیابی اور آگاہی بینرز کی تنصیب کا مشاہدہ کیا۔

عزیز بھٹی ہسپتال میں ملاقاتیں:

خاتون محتسب نے ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز ناصر اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی۔ انہیں انسدادِ ہراسانی کمیٹی کی فعالیت، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور خواتین ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نبیلہ حاکم علی خان نے کہا کہ: "خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لیے قانون کے مطابق کمیٹیوں کا قیام، شکایات کے بروقت ازالے، آگاہی بینرز اور محفوظ ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔”

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ انسدادِ ہراسانی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور ادارے اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔

خاتون محتسب نے واضح کیا کہ: "حکومت پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے خلاف ناروا سلوک کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور اس پر ضلعی و تحصیل سطح پر کڑی نگرانی جاری رہے گی۔”

شیئر کریں:
frontpage hit counter