خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کی عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے گجرات کے دورے کے دوران عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین کے تحفظ، انسدادِ ہراسانی اقدامات اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ تمام سرکاری اداروں میں قانون کے مطابق انسدادِ ہراسانی کے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

latest urdu news

خاتون محتسب پنجاب نے زور دیا کہ تمام ادارے اپنی اندرونی سطح پر انسدادِ ہراسانی کمیٹیوں کو مؤثر بنائیں، خواتین کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

اس موقع پر ہسپتال میں خواتین کے لیے محفوظ اور باعزت ماحول کی فراہمی، قانون پر عملدرآمد اور موجودہ ادارہ جاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ خواتین ملازمین کو شکایات کے لیے ایک محفوظ اور قابلِ بھروسہ نظام مہیا کیا گیا ہے، اور ہسپتال کے مختلف حصوں میں آگاہی بینرز نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

خاتون محتسب نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی موجودگی اور خواتین مریضوں و ملازمین کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز ناصر، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، کنسلٹنٹ محتسب سید سبطِ حسن، لاء آفیسر سبحان سرور، پی ایس حافظ فاروق انور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter