پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی کارروائیاں، 40 ہزارکے جرمانے، غیر معیاری اشیاء موقع پر تلف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد کارروائیاں عمل میں لائیں۔ تفصیلات کے مطابق نور سویٹس اینڈ بیکرز پر صفائی اور خوراک کے معیار کی خلاف ورزی پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 0.4 لیٹر ایکسپائرڈ لیکوئیڈ کلرز اور اینو کے 6 پیکٹس موقع پر تلف کر دیے گئے۔

latest urdu news

اسی طرح گولڈن بروست کو 30 ہزار روپے جبکہ مصطفائی بیکرز کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور وہاں سے 0.8 لیٹر ایکسپائرڈ لیکوئیڈ کلرز تلف کیے گئے۔ اعظم ملک شاپ اور سرفراز ملک شاپ کو 10،10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید برآں کوئٹہ زم زم بٹ ہوٹل بھمبر روڈ گجرات کو قوانین کی خلاف ورزی پر 6 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں عوامی صحت کے تحفظ اور شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ناقص اور ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter