پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں 105 معائنے کیے۔ دورانِ چیکنگ 34 دکانوں اور کھانے پینے کے مراکز کو امپرومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے، جب کہ 14 کاروباروں کو زبانی ہدایات دی گئیں۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق غذائی معیار کی خلاف ورزی پر 7 اداروں کو مجموعی طور پر 89 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران ایک عوامی شکایت کا ازالہ بھی کیا گیا، جب کہ 2 فوڈ سیمپلز مزید تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔
مزید برآں، 8.045 کلوگرام زائدالمیعاد خوراک موقع پر ہی تلف کر دی گئی تاکہ عوام کو غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش سے محفوظ رکھا جا سکے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے چیکنگ مہم بلا امتیاز جاری رہے گی، اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
