20
ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایات پر شہر بھر میں انسدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 109 معائنہ جات کیے، جن میں 31 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔
مزید کارروائیوں میں 12 کیسز پر 87,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ صفائی اور معیار کے اصولوں پر پورا نہ اترنے پر 2 اداروں کو ایس او پیز کی تکمیل تک کام سے روک دیا گیا۔ ٹیموں نے شکایت موصول ہونے پر ایک معاملے کا موقع پر ہی ازالہ بھی کیا۔
معائنے کے دوران ایک فوڈ سیمپل تجزیے کے لیے حاصل کیا گیا اور 2.49 کلوگرام زائد المیعاد خوراک تلف کر دی گئی تاکہ ناقص اشیائے خورونوش عوام تک نہ پہنچ سکیں۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی۔
