پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان سعید کی نگرانی میں ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں جاری رکھیں۔
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 119 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر 49 مقامات کو امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 9 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
مزید تجزیے کے لیے 4 خوراک کے نمونے حاصل کیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران 52.1 کلوگرام زائد المعیاد، ممنوعہ اور خراب اشیائے خورونوش کو تلف کر دیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گجرات میں کارروائیاں، 220 انسپکشنز، متعدد جرمانے عائد
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں انسپکشن اور مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔
