سرائے عالمگیر: حاملہ خاتون کی موت، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال میں مبینہ غفلت سے 22 سالہ حاملہ خاتون کی ہلاکت پر سی ای او ہیلتھ گجرات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب۔

سرائے عالمگیر میں ایک افسوسناک واقعے کے بعد محکمہ صحت گجرات نے 22 سالہ حاملہ خاتون صباء رانی کی ہسپتال میں مبینہ عدم علاج کے باعث ہلاکت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

latest urdu news

سی ای او ہیلتھ گجرات نے واقعے کی جانچ کے لیے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) گجرات، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) لالہ موسیٰ اور ایک اور ڈی ایچ او شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی اس افسوسناک واقعے کی مکمل چھان بین کرے گی اور غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرے گی۔ سی ای او ہیلتھ نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر مکمل انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یاد رہے کہ صباء رانی نامی 22 سالہ خاتون نے دورانِ زچگی دو بچوں کو جنم دینے کے بعد مبینہ طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا، جس پر اہلِ علاقہ اور لواحقین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter