نارووالی کے رہائشی پولیس اہلکار پر منڈ گاؤں کے قریب تشدد اور فائرنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات افراد کا وحشیانہ حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی، مقدمہ درج۔

گجرات میں قانون کے محافظ خود ہی تشدد کا نشانہ بننے لگے۔ گاؤں نارووالی کے رہائشی پولیس اہلکار اعجاز اسلم پر گاؤں منڈ کے قریب ایک گروہ نے بہیمانہ تشدد کیا اور بعد ازاں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔

latest urdu news

واقعے میں ملوث ملزمان کی تعداد سات بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اعجاز اسلم پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا ٹو نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ پولیس اہلکاروں پر بڑھتے ہوئے حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کو چیلنج کرتے نظر آ رہے ہیں، جس پر فوری اور مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے اور اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter