گجرات: ایک رات میں دو پولیس مقابلے، دو انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، اسلحے کے زور پر وارداتوں میں ملوث بابر منظور اور احمد یار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

گجرات، ایک ہی رات کے دوران ضلع گجرات میں دو مختلف مقامات پر ہونے والے پولیس مقابلوں میں دو خطرناک اور اشتہاری ملزمان مارے گئے، جو سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

latest urdu news

پہلا مقابلہ: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم بابر منظور ولد منظور احمد سکنہ شیخوپورہ ہلاک ہو گیا۔ بابر منظور اسلحے کے زور پر کار چھیننے، کار چوری اور متعدد سنگین جرائم میں مختلف اضلاع میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف پہلے سے درجن سے زائد مقدمات درج تھے اور وہ کریمنل ریکارڈ یافتہ تھا۔

دوسرا مقابلہ: موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس مقابلے میں قتل اور اقدامِ قتل میں ملوث ضلع حافظ آباد کا اشتہاری مجرم احمد یار ولد منصب علی سکنہ سائیاں والا ہلاک ہو گیا۔ احمد یار نہ صرف قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا بلکہ ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ سے شدید زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔ وہ اپنے علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اس کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔

پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ واقعے کی تفصیلی تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دو واقعات میں سے پہلا واقعہ چھینی چوک تا سیدھڑی روڈ، بمقام سیدھڑی پل پر پیش آیا، جبکہ دوسرا واقعہ ساروکی تا ترکھا روڈ، بمقام گول چکر چوک پر پیش آیا۔

یاد رہے کہ گجرات سمیت پنجاب بھر میں حالیہ ہفتوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں، جن کے دوران کئی خطرناک ملزمان قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter