ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سرائے عالمگیر سرکل پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر، پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری، 4 ملزمان گرفتار، 4 عدد پسٹل 30 بور برآمد۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی SI ناصر خاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

latest urdu news

گرفتارملزمان میں الفت حسین ولد راسب حسین اور شفقات احمد ولد عاشق حسین شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSI محمد نصیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاول مسیح ولد سلیم مسیح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر انسپکٹر شیراز حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم ولد محمد مسلم کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمدکرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter