پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے، چوہدری عابد رضا کوٹلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی دباؤ کی لپیٹ میں ہے، ایسے میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔

latest urdu news

چوہدری عابد رضا نے کہا کہ اس وقت عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست مشکل ہو چکا ہے، اور حکومت ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کو مزید پِسنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرے اور ایسا ریلیف پیکیج متعارف کرائے جس سے عام شہری کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

عوام کا صبر اب لبریز ہو چکا ہے، اور اگر یہی معاشی پالیسی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں سڑکوں پر احتجاج اور بے چینی میں اضافہ ہوگا، انہوں نے زور دیا کہ معیشت کو سنبھالنے کے لیے صرف قیمتوں میں اضافہ کافی نہیں، بلکہ اس کے لیے ایک جامع اور متوازن اصلاحاتی پالیسی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا شمار ضلع گجرات کے نمایاں سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے، اور وہ ماضی میں قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک بھر میں پٹرولیم قیمتوں کے خلاف غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter