غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل تنویر چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

دورانِ سماعت چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی طبیعت ناساز ہے، لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری سے استثنا دے جس پر عدالت نے درخواست منظور کر لی۔

ادھر کیس میں شریک ملزمان اعجاز، زوہیب اور حیدر شفقات نے اپنی بریّت کی درخواستیں دائر کیں، جن پر عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی عدم پیشی پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسی طرح شریک ملزم مختار رانجھا کی بریّت کی درخواست پر بھی عدالت نے اگلی سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کئے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter