منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

latest urdu news

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران بتایا کہ فیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم اسے بعد کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ سماعت میں پرویز الٰہی اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر نامزد افراد کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات پر کارروائی جاری رہی۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter