دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 اگست 2025: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے چناب اور اس سے منسلک ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر قریبی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

پی ڈی ایم اے نے گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن سمیت 15 سے زائد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو ندی نالوں، نہروں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ادھر پی ڈی ایم اے نے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ تمام ادارے مربوط انداز میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر یا پانی کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter