پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان بھرپور انداز میں ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقوں پنڈی تاتار، نت ٹبہ، ملکوال، علی پور اور کوٹ پتواں میں راشن، پانی، اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news

پی ٹی آئی رہنماؤں امجد پرویز بٹ، چوہدری احسان باگڑی، چوہدری اعجاز چک بھولا اور چوہدری فوادنت نے ذاتی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا اور انہیں ریلیف کیمپوں تک پہنچایا۔ کیمپوں میں متاثرین کو فوری طبی امداد اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی کارکنان اور مقامی عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں

امجد پرویز بٹ اور دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ قائدین کی ہدایت پر 24 گھنٹے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق سیلابی ریلہ گزرنے اور حالات معمول پر آنے تک ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ اس آزمائش کے وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter