20
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ نے بار روم گجرات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے استحکامِ پاکستان سیمینار اور واک میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام صدر بار ایسوسی ایشن منیر گوندل کی قیادت میں کیا گیا۔
تقریب کا مقصد افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور ملکی استحکام کے لیے وکلاء اور شہریوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
واک کا آغاز بار روم سے ہوا جس میں گجرات کے وکلاء، معزز شہری، سول سوسائٹی، اور سرکاری افسران نے قومی پرچم تھامے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے خطاب میں کہا:
"قوم افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ ہر مشکل وقت میں قوم متحد ہے۔”
ڈی پی او مستنصر عطا، صدر بار منیر گوندل، اور دیگر مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے استحکام اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔