پاک فوج میں سپاہی بھرتی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے، رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ سلیکشن ٹیم 15 اکتوبر کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول، ملکہ (تحصیل کھاریاں) اور 16 اکتوبر کو گورنمنٹ ہائی اسکول، معین الدین پور (تحصیل و ضلع گجرات) میں امیدواروں کی رجسٹریشن کرے گی۔

latest urdu news

سلیکشن کمیٹی کے نمائندے کے مطابق آن لائن رجسٹریشن لازمی نہیں، امیدوار اپنی تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ مقررہ دن اور مقام پر خود حاضر ہو کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

  • بھرتی کی اہم شرائط:
  • تعلیمی قابلیت: کم از کم میٹرک
  • عمر کی حد: 17 سے 23 سال
  • عمر میں رعایت: گریجویٹ امیدواروں کو 1 سال
  • شہداء کے لواحقین یا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کو 2 سال کی رعایت

بھرتی کی کیٹیگریز:

  • سپاہی جنرل ڈیوٹی
  • سپاہی ٹیکنیکل ٹریڈ
  • سپاہی ملٹری پولیس
  • سپاہی ڈرائیور
  • سپاہی کلرک
  • سینٹری ورکرز

ہدایات برائے امیدواران:

تمام امیدواروں کو وقت کی پابندی کے ساتھ مقررہ مقام پر حاضر ہونے اور اصل تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter