گجرات میں جھنڈیوال کے قریب مسلح ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
گجرات،تھانہ انڈسٹریل ایریا ٹو کی حدود میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جھنڈیوال کے قریب سمن پنڈی کے رہائشی محمد منیب کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔
واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ متاثرہ شخص نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جھنڈیوال اور گردونواح میں اس نوعیت کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔
گجرات: موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تیز، مزید 6 موٹر سائیکل غائب
انہوں نے ضلعی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔
یاد رہے کہ گجرات کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن کے باعث شہری بارہا پولیس سے گشت بڑھانے اور موثر اقدامات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔