7
گجرات، پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات کے رہنما چوہدری نصیر عباس سدھو نے این ایچ اے حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں جی ٹی روڈ پر سیوریج نالوں کی تعمیر اور منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں جنرل منیجر این ایچ اے افتخار ساجد، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا کاشف، اے سی احمد شیر گوندل، سی او بلدیہ لالہ موسیٰ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ امجد، نائب تحصیلدار سید منصور شاہ، صدر مسلم لیگ (ن) لالہ موسیٰ سجاد بٹ، واپڈا اپگریڈیشن انچارج اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
میٹنگ میں سکائی ویز ریسٹورنٹ سے نیشنل فرنیچر گجرات تک مین جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سیوریج نالوں کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
منصوبے کی ابتدائی لاگت ساڑھے 4 ارب روپے تخمینہ کی گئی ہے، جبکہ نیسپاک کمپنی کی جانب سے پی سی ون رپورٹ مکمل ہونے کے بعد حتمی لاگت سامنے آئے گی۔
چوہدری نصیر عباس سدھو نے بتایا کہ منصوبے کی ٹینڈرنگ رواں سال کے اختتام تک مکمل کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔