چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑھا کرپشن کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ کی ٹیم نے گجرات میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر خالق داد گاڑھا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ میں درج مقدمے کے تحت عمل میں لائی گئی، جہاں مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن و کمشنر گجرات نوید حیدر شیرازی فوری طور پر بلدیہ دفتر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خالق داد گاڑھا کا تقریباً دو ہفتے قبل تبادلہ ہو چکا تھا، تاہم کمشنر گجرات نے انہیں چارج چھوڑنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی کے دوران بلدیہ دفتر میں ہلچل مچ گئی اور ملازمین میں بے چینی پھیل گئی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter