ککرالی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، گاڑیاں بھی محفوظ نہ رہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ ککرالی کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی دو مزید وارداتیں، ایک بزرگ کے سامنے موٹر سائیکل چوری، دوسری میں حاجی صاحب کی گاڑی چور لے اڑے، عوام میں شدید خوف و ہراس

کوٹلہ ارب علی خاں، تھانہ ککرالی کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی دو نئی وارداتوں نے علاقہ مکینوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

latest urdu news

پہلی واردات میں چور شہری کی مسجد کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے، جبکہ دوسری واردات میں ایک حاجی صاحب کی موٹر سائیکل کو بھی چور آرام سے چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوروں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں اور شہریوں کی قیمتی املاک غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز کی چوریوں نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ پولیس صرف رپورٹ درج کرنے تک محدود ہے، عملی اقدامات اور گشت کا فقدان واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی بازیابی اور چوروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ککرالی اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موٹر سائیکل چوری کے درجنوں واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جرائم کی یہ لہر مزید خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter