کھاریاں میں یوم آزادی پر حادثہ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی کے جشن کے دن پیجوکی کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر بائیک کا خطرناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں موٹر بائیک پر سوار دو کم عمر بچے شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق فہد ڈار کا بیٹا حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ قمر بٹ کا بیٹا شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

حادثے کی ابتدائی وجوہات میں تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر غیر محتاط ڈرائیونگ شامل ہے، جو خاص طور پر نوجوان اور کم عمر بائیک سواروں میں عام ہوتی جا رہی ہے۔

مقامی برادری میں واقعے کے بعد شدید دکھ اور غم کی فضا ہے۔ فہد ڈار اور قمر بٹ کے اہل خانہ کے لیے یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ہم تمام والدین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ خاص طور پر 14 اگست جیسے دنوں پر اپنے کم عمر بچوں کو موٹر بائیک چلانے کی اجازت نہ دیں۔ یہ دن خوشی منانے کے لیے ہے، لیکن اگر احتیاط نہ کی جائے تو خوشیاں لمحوں میں غم میں بدل سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter