پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الٰہی کے خلاف دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں۔ پاکستان نے مونس الٰہی کےخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی اور پاکستانی حکام نےکہاتھا کہ مونس الٰہی قتل، فراڈ، اختیارات کےغلط استعمال پرمطلوب ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الٰہی مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔

وکیل مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر مونس الٰہی کر پریشان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی اصول پرقائم ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter