گجرات کے گاؤں میونوال میں ملزمان نے فیصل مجید پر آہنی راڈ سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر لیا۔
گجرات، گاؤں میونوال میں تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مقامی رہائشی فیصل مجید کو ملزمان قدیر وغیرہ نے آہنی راڈ سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہل علاقہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
ٹانڈہ: 10 سالہ بچی پر خاتون کا بہیمانہ تشدد، تصویر وائرل
یاد رہے کہ گجرات اور گردونواح میں ذاتی دشمنیوں اور جھگڑوں کے باعث اکثر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، جن میں کئی افراد شدید زخمی یا جان کی بازی ہار چکے ہیں۔