منگووال: جامعہ مسجد سلطان باھو سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان چوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منگووال میں واقع جامعہ مسجد سلطان باھو میں دن دیہاڑے چوری کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے، جس میں نامعلوم چور مسجد سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چرا کر فرار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چور مسجد میں داخل ہو کر 15 عدد مکسچر ٹونٹیاں اور دیگر قیمتی ساز و سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ چوری کی یہ واردات ایسے وقت میں ہوئی جب مسجد میں کوئی موجود نہ تھا۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع منگووال پولیس کو دے دی گئی ہے، جس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اہل علاقہ نے مسجد جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنائے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر چوروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter