منگووال غربی میں بڑی چوری: 12 لاکھ کے زیورات اور 8 لاکھ نقدی لے اڑے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر کے تالے توڑ کر واردات، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

گجرات کے علاقے منگووال غربی میں چوری کی ایک بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم چور ایک گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور 12 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 8 لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہو گئے۔

latest urdu news

متاثرہ شہری کا تعلق شہیداں کے علاقے سے بتایا گیا ہے، جو کسی مجبوری کے باعث گھر پر موجود نہ تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزمان نے یہ منظم واردات انجام دی۔

واقعے کی اطلاع پر تھانہ منگووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوروں کی گرفتاری کے لیے تفتیشی عمل تیز کر دیا گیا ہے اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گجرات کے دیہی اور شہری علاقوں میں گھریلو چوریوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو گشت کا نظام بہتر بنانے اور ایسے جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter