ملہو کھوکھر اور ڈی سی بند میں شگاف ڈالنے کی کوشش، مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ رات ملہو کھوکھر اور ڈی سی بند میں چند علاقہ مکینوں نے ایک بار پھر شگاف ڈالنے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق، ملہو کھوکھر میں شگاف کو فوری طور پر بھر دیا گیا جبکہ ڈی سی بند میں ڈالے گئے شگاف کی مرمت کا کام تاحال جاری ہے۔

latest urdu news

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر سمیت دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بند کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ آس پاس کے دیہات اور زرعی زمینوں کے لیے سنگین خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں مزید تباہی کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

گجرات کے متعدد علاقوں سے تاحال پانی نہ نکالا جا سکا، نکاسی کا گرینڈ آپریشن جاری

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بندوں اور حفاظتی اقدامات کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کریں اور ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں جو اجتماعی مفاد کے خلاف ہوں۔ مزید برآں، شگاف کی مکمل مرمت اور بند کی بحالی کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter