تھانہ لاری اڈا پولیس کی کارروائی، چنگ چی میں جیب کاٹنے والا ملزم گرفتار، 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات، تھانہ لاری اڈا پولیس نے دورانِ سفر چنگ چی رکشہ میں سواریاں لوٹنے والے ایک جیب کترے کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روزی خان نامی شہری نے پولیس کو رپورٹ دی تھی کہ وہ 14 ستمبر 2025 کو اپنی بھینس فروخت کر کے رقم لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کسی نامعلوم شخص نے اس کی جیب سے نقد رقم اور موبائل فون چوری کر لیا۔

latest urdu news

شکایت موصول ہونے پر تھانہ لاری اڈا پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر حسن زبیر اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عباس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی مکمل رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم سے انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter