6
لالہ موسیٰ میں خواتین چور گینگ نے ایک اور دوکان لوٹ لی، دن دیہاڑے گارمنٹس شاپ سے 7 قیمتی سوٹ چوری کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات لالہ موسیٰ چھوٹا بازار میں پیش آئی جہاں جیو گارمنٹس سے چورنیاں دن دیہاڑے کیمروں کی موجودگی میں دلیرانہ واردات کرنے میں کامیاب رہیں۔
خواتین چور گینگ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکان سے 7 قیمتی سوٹ چورا کر لے گئی۔
