372
سی سی ڈی گجرات کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے دوران علی الصبح ہونے والے پولیس مقابلے میں لالہ موسیٰ کا بدنام منشیات فروش شاہد حسین ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شاہد حسین عرصۂ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شاہد حسین کئی بار جیل جا چکا تھا، مگر رہائی کے بعد دوبارہ منشیات کے کاروبار میں سرگرم ہو جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق علاقے کو منشیات کے زہر سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں مزید سخت کی جارہی ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے گجرات بھر میں آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
